26 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں ایساف کے ذرائع نے آج اعلان کیا کہ نیٹو کے دو فوجی ،ایک افغان فوجی کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے –

ابنا: افغانستان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایساف کے ایک ترجمان نے آج غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ لغمان میں آج ایک افغان فوجی نے نیٹو کے فوجیوں پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی جاں بحق ہوگیا –
افغانستان میں فوج اور پولیس کی وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے نیٹو فوجیوں پر حملوں نے نیٹو حکام کو شدید تشویش میں دوچار کردیا ہے – صرف رواں مہینے میں اسی نوعیت کے حملوں میں 12 نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2012 میں نیٹو فوجیوں کی ہلاکتوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے –
ادھر طالبان کے ترجمان نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے آج لغمان صوبے کے"النگار" ضلع کے" ادر"علاقے میں ایک امریکی ٹینک کودھماکے سے تباہ کردیا جسکے نتیجے میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ اس حملے کے بعد افغان فورسز نے بھی نیٹو فوجیوں پر فائرنگ کرکے 6 نیٹوفوجیوں کو ہلاک کردیا –
 طالبان کے ترجمان ذبیح ا... مجاهد کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں دو افغان فوجی مارے گئے -

.......

/169